بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

بابر اعظم کو موقع دینا چاہیے، وہ غلطیوں سے سبق سیکھے گا، مکی آرتھر

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ہمیں بابر اعظم کو موقع دینا چاہیے وہ غلطیوں سے سبق سیکھے گا۔

پاکستانی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے گیم کا معیار بہتر کرنا ہوگا، بیٹنگ میں 300 سے 350 رنز تسلسل کے ساتھ بنانا ہوں گے، ہماری توجہ اب آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا ماحول ضروری ہے جس میں کھلاڑی کھل کر کھیل سکیں۔

مکی آرتھر نے کہا کہ حارث رؤف نئی گیند کا بولر نہیں وہ پرانی گیند سے اچھی بولنگ کرتا ہے، نسیم ٹیم میں ہوتے تو شاہین کو اٹیک کا موقع ملتا، نسیم کے نہ ہونے کی وجہ سے حارث سے نئی گیند سے بولنگ کروائی، نسیم کے نہ ہونے کا بہان ہنہیں بنائیں گے ہم اچھا نہیں کھیلے۔

قومی ٹیم کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسا نہیں کھیلا جو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے درکار تھا، اسپن اٹیک کا نہ چلنا بھی مایوس کن ہے۔

مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اعتماد دینا اہم ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں