جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

عمر اکمل کے الزام پر مکی آرتھر کا کرارا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے بلے باز عمرا کمل کی جانب سے الزام عائد کیے جانے پر سابق کوچ مکی آرتھر نے کرارا جواب دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مکی آرتھر نے میرا کیریئر خراب کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کی سلیکشن کمیٹی اور مقامی کوچز نے میری حمایت نہیں کی۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی کی صحافی عمر اکمل کا الزام ٹویٹر پر شیئر کیا تھا مکی آرتھر بھی جواب دیے بغیر نہ رہ سکے اور لکھا کہ ’عمر اکمل کو آئینے میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔

عمر اکمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ دوسرے شو کاز نوٹس کا جواب جمع کروایا تھا جس میں انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا تھا۔

عمر اکمل نے اپنے جواب میں کہا تھا کہ مکی آرتھر پر الزامات کا معاملہ غیر ارادی طور پر رونما ہوا اور وہ پی سی بی کے ضابطہ اخلاق سے واقف نہیں تھے۔

خیال رہے کہ 17 اگست 2017 کو عمر اکمل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر الزامات لگائے تھے کہ مکی آرتھر نے ان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی اور گالیاں دیں۔عمر اکمل کا کہنا تھا کہ ‘مکی آرتھر نے کہا کہ آپ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں داخل ہونے کی اجازت کس نے دی، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آپ جاکر کلب کرکٹ کھیلیں’۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں