The news is by your side.

Advertisement

کراچی کے مزید علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی کے ضلع کیماڑی کے دو سب ڈیوژنز کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون ‏نافذ کر دیا گیا۔

لاک ڈاون کا نفاذ 23 مارچ سے 4 اپریل تک ہوگا۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون ضلع کیماڑی کے ڈیوژنز ‏بلدیہ اور سائٹ کی پانچ یوسیز کے علاقوں اور یونٹس پر لگایا گیا ہے۔

بلدیہ ٹاون کے علاقے سعید آباد، اسلام نگر، گلشن غازی، سائٹ کے علاقے فرنٹیر کالونی اور ‏میٹروویل لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شامل ہیں۔ ‏

پانچوں یونین کاؤنسل میں ایک ایک مریض کی موجودگی پر لاک ڈاون کیا گیا۔ ‏

متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے لوگوں کی غیر ‏ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کیا گئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی ‏جب کہ علاقے میں تمام کاروباری اور صنعتیطی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی ان علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں ‏قرنطینہ رہیں گے۔ کراچی: حکومت متاثرہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم ‏کرنے کے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

اس سے قبل گزشتہ روز ضلع وسطی کے مختلف علاقوں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں