تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارت ٹوئٹر سے خوفزدہ، محفوظ پلیٹ فارم کا درجہ ختم کردیا

نئی دہلی : بھارت کے نئے آئی ٹی (انفارمیشن ٹیکنالوجی) قوانین پر عمل درآمد کرنے میں ناکامی پر ٹوئٹر کی انٹر میڈیری حیثیت (محفوظ پلیٹ فارم) چھین لی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اشتعال انگیز اور غیرقانون مواد کی تشہیر کے سلسلے میں معروف مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے خلاف بھارت حکومت کی جانب بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، جس کے تحت حکام نے ٹوئٹر پلیٹ فارم کا قانونی تحفظ کا درجہ ختم کردیا ہے۔

بھارت حکام کا کہنا ہے کہ اب ٹوئٹر کے خلاف کارروائی آئی ٹی قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے عائد کی گئی، اب اگر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کے خلاف کوئی کیس درج ہوا تو اس کے عہدیدارن کو تعزیرات ہند کے تحت مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بھارتی حکومت کے اقدامات کی روشنی نے ٹوئٹر کی جانب سے عبوری چیف مقرر کیا گیا تھا جس کی تفصیلات ٹوئٹر نے بھارتی وزارت آئی ٹی سے شیئر کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔

خیال رہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش میں ریاستی حکومت نے بدھ کے روز ٹویٹر کے خلاف پہلا کیس درج کیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی آئی ٹی ایکٹ کے تحت ٹویٹر واحد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے، جس سے ‘قانونی تحفظ‘ کا درجہ واپس لیا گیا ہے، جب کہ فیس بک، یوٹیوب اور واٹس ایپ جیسے دیگر پلیٹ فارمز کو ابھی تک یہ خصوصی تحفظ حاصل ہے۔

بھارت میں 25 مئی 2021 سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے قواعد کا اطلاق ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -