ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

مائیکرو سوفٹ بھی ٹوئٹر کے نقش قدم پر، ملازمین پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: ٹوئٹر اور میٹا کے بعد مائیکرو سافٹ کی جانب سے بھی ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے آئندہ چند دن میں بڑے پیمانے پر ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے رواں ہفتے پانچ فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مائیکرو سافٹ کے ملازمین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار ہے جن میں سے 11 ہزار کو ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا۔

ادھر بلومبرگ نے ایک الگ رپورٹ میں فارغ کیے جانے والے ملازمین کی تعداد تو نہیں بتائی مگر اس رپورٹ کے مطابق متعدد انجینئرنگ ڈویژن اس چھانٹی سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ برطرفی مانگ میں کمی اور عالمی اقتصادی نقطہ نظر کی وجہ سے کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں کہ واٹس ایپ نمبر 65,536 خاص کیوں ہے؟

رپورٹ کے مطابق فارغ کیے جانے والے ملازمین کی تعداد 2022 میں مائیکرو سافٹ کی جانب سے مختلف مراحل میں نکالے گئے افراد سے کافی زیادہ ہوگی۔

مائیکرو سافٹ کے ایک ترجمان نے اس حوالے سے بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم افواہوں یا قیاس آرائیوں پر بیان جاری نہیں کرسکتے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال میٹا کی جانب سے بھی 11 ہزار ملازمین کو فارغ کردیا گیا تھا،البتہ یہ تعداد ایمازون کے مقابلے میں کم ہے جس کی جانب سے 18 ہزار ملازمین کی چھانٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں