تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

مائیکرو ویو استعمال کرتے ہوئے کن باتوں کی احتیاط کرنا چاہیے؟

سائنس کی بڑھتی ہوئی رفتار اور ترقی کے بعد عصر حاضر میں استعمال ہونے والی تقریباً ہر تیسری چیز مشینی ہے۔

اب بیشتر گھروں میں کھانا گرم کرنے کے لیے چولہا استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ مائیکرو ویو استعمال ہوتا ہے، جو چند سیکنڈوں میں کھانے یا پانی کو گرم کردیتا ہے۔

ویسے تو مائیکرو ویو میں ہر چیز کو گرم کیا جاسکتا ہے مگر ماہرین نے بہت ساری چیزوں کو گرم کرنے سے روکتے ہوئے اُن کے منفی اثرات بیان کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: مائیکرویو کا استعمال انسانی صحت کے لیے شدید نقصان دہ

ماہرین نے اس حوالے سے اُن اشیاء کی فہرست جاری کی جنہیں مائیکرو ویو میں گرم نہیں کرنا چاہیے۔

انڈے ابالنا

ماہرین کے مطابق مائیکرو ویو میں انڈے ابالنے کے نتائج اچھے برآمد نہیں ہوتے کیونکہ انڈے تیزی سے بڑھنے والا درجہ حرارت اور بند ہونے کی وجہ سے پھٹ سکتے ہیں۔

کافی یا چائے بنانا

مائیکرو ویو میں چائے یا کافی کو گرم کیا جاسکتا ہے مگر اس میں چائے یا کافی بنانے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ الیکٹریکل مشین پانی کو گرم تو کرسکتی ہے مگر پتی اور دودھ میں ابال نہیں لاسکتی۔

کسی بھی قسم کے پھل مائیکرو ویو میں گرم نہ کریں

پھلوں کی تازگی کو برقرار رکھنے کے لیے انہیں فریج میں رکھا جاتا ہے، اگر کوئی پھل زیادہ ٹھنڈا ہوجائے تو اُسے مائیکرو ویو میں کبھی گرم نہ کریں کیونکہ یہ آپ کی صحت کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

پلاسٹک کے برتن یا شاپر استعمال نہ کریں

سالن یا کوئی بھی کھانا گرم کرتے ہوئے پلاسٹک کی چیزیں استعمال نہ کریں کیونکہ ان میں مختلف قسم کے کیمیکلز ہوتے ہیں جو گرمی کی شدت سے خارج ہوکر خوراک میں مل جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -