تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

امریکا: فضا میں دو طیاروں کے درمیان خوفناک ٹکراؤ، ہلاکتیں

واشنگٹن: امریکا میں پر دو طیارے فضا میں ٹکرا گئے، دلخراش واقعے میں متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دو طیارے آپس میں فضا میں ٹکراگئے، واقعہ واٹسن ویل شہر میں اس وقت پیش آیا جب دو طیاروں نے مقامی ہوائی اڈے پر اترنے کی کوشش کی۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ ڈوئل انجن سیسنا تین سو چالیس اور سنگل انجن سیسنا ایک سو باون کے درمیان پیش آیا، حادثے کے وقت سیسنا میں دو جبکہ سنگل انجن سیسنا میں صرف ایک شخص سوار تھا۔حادثے کے بعد شہر میں فوری امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا اور طیاروں کے ملبے تلے افراد کو نکالنے کا عمل شروع کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فضا میں 2 مسافر طیارے آمنے سامنے ، خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے

سرکاری بیان کے مطابق فضا میں دو چھوٹے طیاروں میں تصادم ہوا، یہ حادثہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران پیش آیا, حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے بارے میں ابھی تک سرکاری طور پر کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مزید معلومات فراہم ہونے کے بعد میڈیا سے شیئر کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -