اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال : برطانوی حکومت کی شہریوں کے لئے نئی سفری ہدایات

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر برطانوی حکومت نے شہریوں کو اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے متعدد ممالک کیلئے سفری انتباہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر برطانوی دفتر خارجہ نے اپنے شہریوں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کر دی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ بحرین، اسرائیل، کویت، فلسطین، قطر اور متحدہ عرب امارات میں موجود برطانوی شہریوں کو محتاط رہنے اور حکومتی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

برطانوی حکومت نے ان ممالک میں مقیم شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری ویب سائٹ پر جا کر اپنی رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ ہنگامی صورتحال میں ان سے رابطہ ممکن بنایا جا سکے۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق خبریں

اس کے علاوہ شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ کا سفر کرنے سے پہلے تازہ ترین ہدایات کا بغور جائزہ لینے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

اعلامیے میں خاص طور پر افغانستان کے سفر سے مکمل گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ پاک افغان بارڈر اور لائن آف کنٹرول کے 10 کلومیٹر کے اندرونی علاقوں میں بھی سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

برطانوی دفتر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ حکومتی ہدایات کے برخلاف سفر کرنے والے شہریوں کی ٹریول انشورنس بھی منسوخ کی جا سکتی ہے، لہٰذا تمام شہریوں کو احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں