اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

روس اور امریکی اتحادی فضائیہ کی شام میں مشترکہ مشقیں

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شام میں روسی اور امریکی اتحادی فضائیہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کیلئے مشترکہ مشقیں کررہی ہیں.

ماسکو میں پریس بریفنگ کےدوران میں روسی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شام میں روسی اور امریکی اتحادی فضائیہ مشترکہ مشقیں کررہی ہیں تاکہ کسی قسم کے ممکنہ حادثے سے بچا جاسکے، مشقوں کے ذریعے اطلاعات کا تبادلہ،کارروائیوں کو منظم کرنے کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون اور روسی و امریکی کنٹرول سینٹرز کےدرمیان موثر رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انکا کہناتھا کہ شام کے جنوب مغرب میں کارروائی کے دوران اسرائیل اور روسی فضائی صورتحال سے ایک دوسرے کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شام میں جاری کارروائیوں میں ابتک جنگجوؤں کے دوہزار چوراسی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے.

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں