خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمورسلیم جھگڑا نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثابت کریں اگر میں نےآئی ایم ایف کوخط بھیجا ہےتو استعفیٰ دیدوں گا۔
مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے تیمورسلیم جھگڑا نے کہا کہ جھوٹا ثابت ہونے پر مفتاح اسماعیل صاحب کو استعفٰی دینا ہو گا پاکستان اور اپنےصوبےکےحق کی خاطر لڑتا رہوں گا مفتاح اسماعیل آپ کوپتہ ہےکہ میں نے آئی ایم ایف کوخط نہیں بھیجا۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ خط سےمتعلق بات کرنی ہے تو جون کی میٹنگ سے شروع کریں قبائلی اضلاع پرمفتاح اسماعیل سےبات بھی کی لیکن توجہ نہیں دی گئی ان کو قبائلی اضلاع سے متعلق وعدہ یاد دلاتا رہا مگر توجہ نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ قانون ہی بنا دیں سرکاری ملازمین کی تمام بات چیت ریکارڈہونی چاہیے یہ غلط ہے اپنے مفاد کیلئے آدھی بات ریلیزکرکےکسی کومتنازع بنا دیا جائے خط سےمتعلق آڈیوریلیزجاری کی گئی ہے تو پوری بات ریلیز کرنی چاہیےتھی۔
صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ خط میں نےبالکل لکھاہےلیکن آئی ایم ایف کونہیں بلکہ وفاق کو لکھا ہے خط میں قبائلی اضلاع کاذکربھی کیاجس پرکوئی بات نہیں کی جارہی اپنےمفادکیلئےآدھی بات ریلیز کی گئی اور اب سیاسی فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 10 ارب ڈالر چاہیے آئی ایم ایف کےپاس جانا ہو گا سیلابی متاثرین کی بحالی کیلئے 2 ہزارارب روپےکہاں سےپورےکیےجائیں گے اسلام آبادسےبات کرنے کیلئے شور کرنا پڑتا ہے پھر جا کر وقت ملتاہے۔