بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

’حکومت نے 3 سال میں 18 ہزار ارب کا مقروض کردیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت نے تین سال میں 18 ہزار ارب کا مقروض کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں جتنا قرضہ لیا گیا اس کا 71 فیصدعمران خان نے 3 سال میں لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اتنے قرضے کے باوجود کوئی منصوبہ نہیں بنایا، جو منصوبے نوازشریف چھوڑ کر گئے ان پر تختیاں لگائی گئیں، یہ معیشت تباہ کرکے اپنی تعریف کرتے ہیں کمال ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آٹھ مہینے میں 1200 کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوگیا ہے، آپ نئے بونڈ نہیں بیچ سکتے، نیا قرض نہیں لے سکتے، عمران خان معیشت میں ایٹم بم ڈال کر جارہے ہیں، انہوں نے معیشت کو تباہ کردیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پاکستان کے بونڈ نے تاریخ میں کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا، اس سال پاکستان کو 30 ارب ڈالر کی ضرورت ہے اور حکومت 13 بلین ڈالرز قرض لے چکی ہے، اب پاکستان کے لیے مزید قرض لینا ممکن نہیں رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مہنگائی میں دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے، اس سال عمران خان ایک اور نیا ریکارڈ بنائیں گے، اس سال 4600 ارب روپے کا خسارہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں