تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

گھر کے بھیدی مفتاح اسماعیل نے لنکا ڈھا دی

گھر کے بھیدی مفتاح اسماعیل نے ن لیگی حکومت پر لنکا ڈھا دی سابق وزیر خزانہ نے انکشاف کیا ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے کا خطرہ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملکی معیشت پر لیگی معیشت دان آمنے سامنے آگئے ہیں اور موجودہ پی ڈی ایم حکومت کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ خطرناک حد تک بڑھ جانے کا دعویٰ کرکے اپنی ہی حکومت کی لنکا ڈھا دی ہے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک مضمون میں موجودہ وزیر اسحاق ڈار کے معیشت کے حوالے سے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ اب حکومت کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ دسمبر کے بانڈز کی ادائیگی کے بعد بھی دیوالیہ ہونے کا خطرہ ختم نہیں ہوگا۔ حکومت صحیح کام نہ کرسی تو اسے پی ٹی آئی یا کسی اور پر تنقید کا کوئی حق نہیں ہوگا۔

مفتاح اسماعیل نے اپنے مضمون میں ملکی معیشت میں روپے کی قدر میں کمی کو بڑا مسئلہ قرار دیا اور لکھا کہ آج اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک ایکسچینج ریٹ کے درمیان بڑا اور مستقل فرق ہے۔ یہ ہماری برآمدات اور ترسیلات زر کیلیے نقصان دہ اور درآمدات کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔

 

سابق وزیر خزانہ نے اپنی حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب سیاسی مفاد پر قومی مفاد کو فوقیت دینے کا وقت آگیا ہے۔ موجودہ حکومت اگر ملک کے لیے صحیح کام کرنے سے قاصر رہی تو پھر اسے پی ٹی آئی یا کسی اور پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -