پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

مفتاح اسماعیل کہتے تھے پی آئی اے خریدنے والے کو اسٹیل مل مفت دینگے، مراد سعید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر مراد سعید کا اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ احتساب کی بات وہ کررہے ہیں جو نواز شریف کو کہتے تھے فکر نہ کریں قوم بھول جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنے مفاد کےلیے پولیس استعمال کرنے والوں کو بھی دیکھا ہے، اپوزیشن کو چاہیے تھا ہمیں اداروں کی بہتری کےلیے تجاویز دیتی۔

مراد سعید نے کہا کہ احتساب کی بات وہ کررہے ہیں جو نوازشریف کو کہتے تھے فکر نہ کریں قوم بھول جائے گی، مسلم لیگ نواز کا وزیرخزانہ اتنا تگڑا تھا کہ آخر میں خود فرار ہوگئے اور اشتہاری بن گئے اور مفتاح اسماعیل آئے تو کہتے تھے پی آئی اے خریدنے والے کو اسٹیل مل مفت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرتا تھا کبھی اس پر بات کی، مودی کو نواسی کی شادی میں بلایا جاتا تھا۔

مراد سعید نے کہا کہ جندال سے تعلقات پر آواز اٹھاتے تھے تو کہتے تھے آپ کو اس سے کیا، تاریخ میں پہلی مرتبہ معاونین اور مشیروں نے اپنے اثاثے ڈیکلیئر کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ثاثوں سے متعلق بات وہ کررہا ہے جس نے خود بطور وزیرخارجہ اقامہ رکھا ہوا تھا، غیرت کی بات وہ کررہے ہیں جن کے اپنے وزیراعظم نے اقامہ رکھا ہوا تھا، لیکن عمران خان کی حکومت میں معاونین اور مشیروں نے اثاثے ڈیکلیئر کیے۔

وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ کلبھوشن سے متعلق عالمی عدالت انصاف میں بھارت نے نوازشریف کا بیان استعمال کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں