تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

’ترکش سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون اور سہولیات فراہم ہوں گی‘

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے یقین دلایا ہے کہ ترکش سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون اور سہولیات فراہم ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ترکی کےسفیر ڈاکٹر مہمت نے ملاقات کی جس میں وزیر خزانہ نے تعلقات کومزیدبہتربنانے کیلئے مختلف شعبوں بارے آگاہ کیا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ترکی کے ساتھ مذہبی، ثقافتی،سیاسی اورمعاشی طویل تعلقات ہیں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کےمواقع موجودہیں۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ سرمایہ کاری کےذریعے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزیدبہتربنایاجا سکتاہے سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے حکومت اصلاحاتی پروگرام پر عمل پیراہے۔

ترک سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کےدرمیان طویل اور مضبوط باہمی تعلقات ہیں ترکی پاکستان میں سرمایہ کاری کوبڑھانےمیں دلچسپی رکھتا ہے۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نےترکی کی سرمایہ کاری بڑھانے کی دلچسپی کا خیر مقدم کیا۔

Comments

- Advertisement -