بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

میڈرڈ میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 44 پاکستانی سمیت 50 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

میڈرڈ میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تارکین وطن کی کشتی ماریطانیہ سے اسپین جارہی تھی، مراکشی حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی میں سوار 36 افراد کو بچالیا گیا ہے، کشتی میں 66 پاکستانیوں سمیت 86 غیرملکی تارکین سوار تھے۔

ڈوبنے والی کشتی میں سوار 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک ہوگئے۔

جاں بحق 44 پاکستانیوں میں سے 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے، اہلخانہ کے مطابق 12 نوجوان چارہ ماہ قبل یورپ کے لیے روانہ ہوئے تھے،۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی ایجنٹوں نے سمندر کے درمیان دیگر ایجنٹوں سے رقم کا مطالبہ کیا، رقم نہ ملنے پر کشتی 8 روز تک سمندر میں کھڑی رہی، متعدد پاکستانی اور تارکین وطن بھوک پیاس سے مرگئے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں تیونس میں تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی کشتیاں تیونس میں سیفکس (Sfax)شہر کے قریب ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 83 افراد کو بچا لیا گیا تھا۔

تیونس کے نیشنل گارڈ حکام کے مطابق 15 زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے جبکہ باقی ہلاک افراد اور بچائے گئے لوگوں کو کوسٹ گارڈ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تیونس میں اکثر غیر قانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی کشتیوں کو حادثات پیش آتے ہیں اور گزشتہ ماہ بھی تیونس کے کوسٹ گارڈ حکام کو 2 مخلتف حادثات میں ڈوبنے والے 30 تارکین وطن کی لاشیں ملی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں