لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی بیٹی نے اسکول میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کِٹ پہن لی، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنی ذاتی زندگی کی ایک خوبصورت جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے، جس میں ان کی ننھی بیٹی کو سڑک پر چلتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جرسی پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی یہ تصویر شیئر کی ہے جس نے مداحوں کے دل جیت لیے اور سوشل میڈیا پر بھی اس تصویر کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
مائیک ہیسن نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ میری سب سے چھوٹی سپورٹر آج اپنی ٹیم کی کِٹ پہن کر اسکول گئی، اپنی تمام بچیوں کو بہت یاد کرتا ہوں۔
پیٹ کمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے کیوں دستبردار ہوئے؟ وجہ بتادی
اس تصویر پر مداحوں کی جانب سے محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کئی صارفین نے اسے پاکستان کرکٹ کے لیے ایک خوبصورت اور مثبت پیغام قرار دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


