بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے اچھی تیاری کر رہے ہیں، ہیڈ کوچ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلیے اچھی تیاری کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے لاہور میں وائٹ بال کیمپ کے دوران گفتگو میں کہا کہ کیمپ میں آج وارم اپ میچ کھیل رہے ہیں، یہاں نئے کھلاڑی آئے ہیں جن کے ساتھ وقت نہیں گزارا تھا۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ یہ نئے اور پرانے کھلاڑیوں کو جاننے کا اچھا موقع ہے، گرمی بہت ہے درجہ حرارت 43 ڈگری ہے مگر کھلاڑی اچھی ٹریننگ کر رہے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ذاتی طور پر پاکستان میں واپس آکر اچھا لگ رہا ہے، واپس آنے سے قبل مجھے کچھ صحت کے مسائل تھے۔

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس کی ’’1000‘‘ وکٹیں مکمل

رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل دیکھ کر بہت انجوائے کیا، کچھ نئے کھلاڑی سامنے آئے ہیں، ایک سائیڈ پر شارٹ باؤنڈریز رکھی ہیں جو بولرز کے لیے ایک چیلنج ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں