جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا عثمان طارق سے متعلق بڑا بیان

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ ٹیم سپر 8 میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتر رہی ہے اور ہر کھلاڑی کے رول کو واضح طور پر سمجھا دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کولمبو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مارک چیپمین کی پاکستان کے خلاف تجربے کی تعریف کی اور کہا کہ اگرچہ مارک نے پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائی ہے، لیکن ہر میچ کے اپنے چیلنجز ہوتے ہیں اور ٹیم ہر کھلاڑی پر ایک ہی طرح سے توجہ مرکوز نہیں کرے گی۔

انہوں نے عثمان طارق سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسا کھلاڑی ہے جو حملہ اور دفاع دونوں میں مہارت رکھتا ہے جو ٹیم کے لیے بہت قیمتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میچ میں نفسیاتی برتری نہیں ہوتی بلکہ مہارت اور تیاری سے کھیل جیتا جاتا ہے۔

ہیڈ کوچ نے ابرار احمد اور دیگر اسپنرز کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ سپن کی طاقت ٹیم کے لیے ایک بڑا فائدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حالات کے مطابق زیادہ سپن کی ضرورت ہوئی تو ٹیم کے پاس مکمل فلیکسیبلیٹی موجود ہے۔ میچ میں رائٹ اور لیفٹ ہینڈرز کے توازن پر بھی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس محمد نواز اور فہیم جیسے کھلاڑی موجود ہیں جو ضروری وقت پر رول ادا کر سکتے ہیں۔

عماد وسیم نے بھارت کیخلاف شکست کی ذمہ داری قبول کرلی

فخر زمان بھی اسکواڈ میں شامل ہیں اور ضرورت پڑنے پر وہ بھی موقع پائیں گے۔ ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹیم سپر 8 کے آغاز کے لیے تیار ہے اور ہر کھلاڑی اپنی مہارت اور کردار کے مطابق بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں