پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کی وجہ بیان کردی ہے۔
بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ کسی سینئر کھلاڑی کو ڈراپ نہیں کیا ہے اس سیریز مین نوجوانوں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بار وکٹ پہلے سے بہتر ہے، ہوم کنڈیشنز میں بنگلادیش کو ہرانا آسان نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے ڈھاکا میں بھرپور پریکٹس کی ہے، دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے 11 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
علاوہ ازیں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
یہ پڑھیں: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
نعیم الرشید اس سیریز کے لیے میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ آن فیلڈ امپائرز کے پینل میں کمار دھرما سینا، ایڈرین ہولڈ اسٹاک، غازی سہیل، تنویر احمد اور مسعود الرحمن شامل ہیں۔
تین میچوں پر مشتمل اس ون ڈے سیریز کا آغاز 11 مارچ سے ہوگا، جس میں پاکستان پہلے میچ کی میزبانی کرے گا۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش میں 11 سے 15 مارچ تک شیڈول اس سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔
سیریز کے تمام تینوں میچز ڈھاکا کے شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


