تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

علاقائی طاقتوں کو ایران کے خلاف متحد ہوکر کام کرنا ہوگا، مائیک پومپیو

واشنگٹن : امریکا کے نو منتخب وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دورہ سعودی عرب کے دوران کا کہا ہے کہ علاقائی طاقتوں کو خطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے خلاف اتحاد کے ساتھ کام کرنا ہوگا.

تفصیلات کے مطابق امریکا کے نو منتخب وزیر خارجہ مائیک پومپیو گذشتہ روز دورہ سعودی عرب کے دوران الزام عائد کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثیوں کی جانب سے برسائے جانے والے میزائل کی فراہمی ایران نے کی تھی۔

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ خطے کی علاقائی طاقتوں کو ایران جیسے خطرے کو ٹالنے کے لیے اتحاد کو اتفاق کے ساتھ کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ ان دنوں مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں، جس کا مقصد خطے میں موجود امریکی اتحادیوں کو ایران کے خلاف آئندہ ماہ عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کے حوالے سے قائل کرنا ہے۔

مائیک پومپیو نے گذشتہ روز سعودیہ کے ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دیئے گئے عشایئے میں کہنا تھا کہ موجودہ دورے کا مقصد امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کے خاتمے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کرنا ہے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ ماہ 12 تاریخ کو ایران پر نئی پابندیوں کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ ماہرین کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے ان اقدامات سے سنہ 2015 میں ایران کے ساتھ طے ہونے والا معاہدہ بھی ختم ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب متعدد عالمی طاقتوں کا کہنا تھا کہ مذکورہ معاہدے کے ذریعے ہی ایران کو جوہری تنصیبات بنانے سے روکا جاسکتا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی اتحادیوں کا خیال ہے کہ مذکورہ معاہدہ ایران کو جوہری منصوبوں پر عمل درآمد کرنے سے روکنے کے لیے کمزور ہے، ایران کے جوہری منصوبوں کے حوالے سے مستقل بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدراتی مہم کے دوران اعلان کیا تھا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے ہونے والے جوہری معاہدوں کو ختم کرکے دوبارہ مذاکرات کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ کئی برسوں سے ایران پر عائد پابندیوں کو سنہ 2015 عالمی طاقتوں سے جوہری معاہدہ طے ہونے کے بعد کم کیا گیا تھا۔ جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور چھ ممالک کے مابین طے ہونے والے معاہدے کو دیوانگی قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سعودی عرب کے بعد اسرائیل اور عمان کا بھی دورہ کریں گے۔ جہاں وہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور اردن کے حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -