تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

مائیک پومپیو کو منہ کی کھانی پڑی، پوپ فرانسس کا ملاقات سے انکار

ویٹی کن کی انتطامیہ نے مائیک پومپیو کی پوپ فرانسس سے ملاقات کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پوپ انتخابات کے دوران کسی سیاستدان کا استقبال نہیں کرتے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عیسائیوں کے مذہبی شہر ویٹی کن سٹی کے حکام نے امریکی سیکریٹری خارجہ کی پوپ فرانسس سے میٹنگ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پومپیو پر الزام عائد کیا کہ امریکی سیکریٹری خارجہ نے چین اور کیتھولک چرچ کے مابین معاہدے کو آڑ بناکر الیکشن 2020 میں اپنا ووٹ بینک مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ کیتھولک چرچ نے چین سے معاہدے کی تجدید کرکے اخلاقی اقداد کو خطرے میں ڈالا ہے۔

پومپیو نے کہا تھا کہ ویٹی کن کو چین میں مذہبی آزادی پر بات کرنی چاہیے لیکن یہاں تو مذہبی آزادی چین سے مشکل نظری آتی ہے۔

Comments

- Advertisement -