’مکی آرتھر نے پاکستانی بولنگ سے نمٹنےکی ترکیب بتائی ہے‘

کراچی: حال ہی میں سری لنکن ٹیم کے کوچ بننے والے پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بلے بازوں کو پاکستانی بولرز سے نمٹنے کے گر سکھا دیے۔
کراچی میں جاری پاک سری لنکن ٹیسٹ کے دوسرے روز مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 271 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، ڈینش چندی مل 74 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
50 for @chandi_17 #PAKvSL LIVE: https://t.co/jFigEwJ4Bs + @TheRealPCB_Live pic.twitter.com/7c5PI383q7
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 20, 2019
کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈینش چندی مل نے بتایا کہ کوچ مکی آرتھر نے ہمیں پاکستان بولنگ اٹیک سے نمٹنے کی ترکیب بتائی ہے جس پر عمل کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی کا نام نیشنل اسٹیڈیم کے آنر بورڈ میں درج
انہوں نے کہا کہ بیٹنگ تکنیک تبدیل کرتے ہوئے ٹیم کومشکل وقت سے نکالا اور مثبت کھیل کی کوشش کی جس میں کامیابی ملی اب کوشش ہو گی کہ جلد پاکستانی ٹیم کو آؤٹ کریں۔
چندی مل کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے یاسر شاہ اچھا اسپنر ہے، پچ زیادہ ٹرن نہیں کررہی تھی مگر یاسر نے اچھی بولنگ کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی وکٹ پر بیٹنگ آسان نہیں ہے گیند اب بھی سیم ہورہا ہے، مکی آرتھر نے پاکستانی بولنگ سے نمٹنےکی ترکیب بتائی ہے۔