تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

افغان شہرجلال آباد میں بھارتی قونصل خانے پر دہشت گرد حملہ

کابل: افغانستان کے شہر جلال آباد میں ہندوستان کے قونصل خانے پر خود کش حملہ کیا گیا۔

افغان خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقے سے دو دھماکوں اور فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی۔ جس علاقے میں دھماکے ہوئے وہاں ہندوستانی قونصل خانے کے علاوہ پاکستان اور ایران کے قونصل خانے بھی واقع ہیں۔

افغان خبر رساں ادارے خاما پریس کے مطابق صوبہ ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگانی نے دھماکوں کی تصدیق کی، تاہم انھوں نے اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔

افغان پولیس کے مطابق دھماکوں اور فائرنگ سے 14 افراد زخمی ہوئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے خود کو قونصل خانے کے داخلی راستے پر دھماکے سے اڑایا۔

دھماکوں اور فائرنگ کے بعد قونصل خانے جانے والی سڑک کو بند کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ جلال آباد پاکستان کی سرحد کے ساتھ واقع افغان صوبے ننگرہار کا دارالحکومت ہے جسے شدت پسند تنظیم داعش کا گڑھ قرار دیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -