منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

ویتنام میں فوجی طیارہ گر کر تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

ہنوئی: ویتنام کے وسطی صوبہ ڈاک لاک کے پہاڑی علاقے میں فوجی طیارہ کریش کرگیا، حادثے میں پائلٹ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویتنام کے مقامی حکام نے بتایا کہ پائلٹ نے طیارے سے ایجیکٹ ہو کر جان بچائی، تاہم وہ زخمی ہو گیا جسے ہنگامی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ فوجی طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھارت کے مہاراشٹر میں طیارے کی کریش لینڈنگ میں ریاست کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار ہلاک ہو گئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعلیٰ کا طیارہ مہاراشٹر کے بارامتی میں لینڈنگ کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس بات کی تصدیق اجیت پوار کے ایک قریبی معاون نے بھی کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق طیارے میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت پانچ افراد سوار تھے، جو تمام اس حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

بھارت: مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ عملے سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک

ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت طیارے میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینئر قائد اور وزیراعلیٰ کے ساتھ اجیت پوار، اُن کے سیکورٹی ملازمین، پائلٹس سمیت کل چھ افراد سوار تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں