تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

افغان صوبے ہلمند میں فوجی اڈے پردہشت گردوں کا حملہ

کابل : افغانستان کے صوبے ہلمند میں فوجی اڈے پر دو درجن سے زائد دہشت گردوں نے حملہ کردیا، تاہم ابھی تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق حملہ افغانستان کے صوبے ہلمند کے جنوبی حصّے میں واقع افغان افواج کی 215 میوند فورس کے بیس پر ہوا، حملے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے لیکن دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ جاری ہے۔

گورنر آفس سے جاری کردہ بیان میں ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوبی ہلمند میں صبح 4 بجے دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں 7 خودکش بمبار سمیت 27 مسلح شدت پسند شامل ہیں، تاحال کسی انتہا پسند گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں ہے۔

افغان میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے جھڑپ کے دوران تین خودکش بمبار سمیت 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مزید : افغانستان میں فوجی اڈے کے قریب خودکش حملہ، 12 افراد ہلاک

یاد رہے کہ دہشت گردوں نے گزشتہ ماہ افغانستان کے صوبے وردک میں بھی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا تھا، فوجی اڈے کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہوئے تھے۔

تحریک طالبان افغانستان نے فوجی اڈے پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’طالبان کے ایک گروپ نے دھماکے کے بعد فوجی اڈے پر حملہ بھی کیا ہے‘ تاہم افغان حکام کی جانب سے فوجی اڈے پر گروپ حملے کی تردید کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -