راولپنڈی: فوجی عدالتوں نے آرمی پبلک اسکول پرحملہ کرنےوالےچھے دہشت گردوں کو سزائےموت اور ایک کوعمر قید کی سزا سنادی،کراچی میں صفورا چورنگی رینجرزحملہ کیس میں بھی ایک دہشت گرد کوبھی پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔
آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرنے والے دہشت گرد اپنے انجام کے قریب پہنچ گئے،آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق آرمی پبلک اسکول پرحملہ کرنے والے چھے بڑے دہشت گردوں کو سزائےموت اور ایک کوعمر قید کی سزا سنادی ہے۔
فوجی عدالت کی جانب سے کراچی میں صفورا چورنگی پر رینجرز پر حملہ کرنےوالے ایک اور دہشت گرد کوبھی پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےسزاؤں کی توثیق کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیئے ہیں ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سزاسےقبل مجرموں کوصفائی کا پورا موقع دیاگیا،سزاپانےوالوں کوسپریم کورٹ میں اپیل کاحق حاصل ہے۔علی،مجیب الرحمان،یحیی اور عبدالاسلام کوآرمی پبلک اسکول پر حملہ کیس میں سزاسنائی گئی ہے،تاج محمد،عتیق اورکفایت اللہ کوبھی اے پی ایس حملہ کیس میں سزاسنائی گئی ہے جبکہ محمدفرحان نامی دہشت گرد کو صفورا چورنگی پر رینجرز پرحملے کے مقدمےمیں پھانسی کی سزاسنائی گئی ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق صفوراچورنگی کےمجرم کاتعلق جیش محمدسےہے،جبکہ اےپی ایس حملےمیں ملوث 6مجرموں کاتعلق توحید الجہاد سے ہے،ایک دہشت گردکاتعلق کالعدم تحریک طالبان سےبتایا گیا ہے۔