تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کابل: فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 25 اعلیٰ افسران ہلاک

کابل: افغانستان کے مغربی صوبے میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے فرح میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ، 25 اعلیٰ فوجی افسران اور صوبائی حکومت کے اعلیٰ عہدیداران موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، افغان حکام کی جانب سے حادثے میں ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ افغانستان کے فوجی ہیلی کاپٹر میں مغربی زون کے ڈپٹی کمانڈر  بریگیڈئر نعمت اللہ خلیل، صوبہ فرح کی کونسل کے سربراہ فرید بختاور اور کونسل ممبر جمیلہ امینی بھی ہیلی کاپٹر میں موجود تھی۔

صوبائی گورنر کے ترجمان ناصر مہری کے مطابق ہیلی کاپٹر نے افغانستان کے پہاڑی علاقے انار دارا ڈسٹرکٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی صبح 9 بج کر 10 منٹ پر حادثے کا شکار ہوا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کی جانب سے فوجی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ افغان حکام کا کہنا ہے ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر روسی ساختہ ایم آئی 17 تھا،  افغان حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر زمین پر گرنے کے بعد تباہ ہوگیا تھا جس کے باعث ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اٹھی اور ہلاک افراد کی لاشیں بھی جھلس گئیں۔


کابل جیل کے قریب خودکش دھماکا، 7 جیل ملازمین ہلاک


یاد رہے کہ کچھ دیر قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل کی پل چرخی جیل کے مرکزی دروازے کے قریب جیل ملازمین کی بس کو خودکش دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور تین افراد کے زخمی ہوئے تھے۔

افغان میڈیا کا کہنا تھا کہ جیل ملازمین کی بس کو اس وقت دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ مرکزی دروازے پر سیکیورٹی کلئیرنس کے لیے رکی تھی۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت متاثرہ گاڑی میں خواتین افسران سوار تھیں۔

Comments

- Advertisement -