ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

فوج کی جانب سے 405 جوانوں کو انسداد دہشتگردی کی ٹریننگ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: نیشنل انٹیگریٹڈ کائونٹر ٹیرر ازم ٹریننگ کورس تھری کھاریاں کے قریب قومی انسداد دہشت گردی مرکز میں اختتام پذیر ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک کی مختلف فورسز، انسداد دہشت گردی کے اداروں اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹس کیلئے انسداد دہشت گردی کا خصوصی اجتماعی کورس کھاریاں میں اختتام پذیر ہو گیا۔ 405 فوجیوں اور اہلکاروں نے چار ہفتے پر محیط کورس میں شرکت کی۔

کورس میں پاکستان نیوی، گلگت بلتستان پولیس، سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ، پنجاب ڈیفنس سروسز گارڈز، آزاد جموں و کشمیر پولیس، پاکستان کوسٹ گارڈز، آرمی، اسٹرٹیجک فورس کمانڈ، ائر پورٹ سیکیورٹی فورس اور پاکستان رینجرز پنجاب کے 405 فوجی جوانوں اور اہلکاروں نے حصہ لیا۔

کورس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کورکمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل ہلال حسین تھے، اس کے علاوہ آئی جی اسلام آباد، آئی جی آزاد کشمیر اور سیکریٹری داخلہ پنجاب بھی تقریب میں شریک تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کورس کے شرکاء کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ تربیت کا مقصد قومی سطح پر دہشت گردی کیخلاف اجتماعی رد عمل کے میکنزم کو فروغ دینا ہے،اس سے سیکیورٹی اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں