بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹنگ کیلیے فوج کی مدد حاصل کر لی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر: نیشنل ہیلتھ سروس اسٹاف کے کرونا ٹیسٹ کے لیے حکومت نے آرمی کی مدد حاصل کر لی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برمنگھم میں چالیس فوجی جوانوں کو کورونا ٹیسٹ کرنے کے تربیت دی گئی اور یہ تربیت یافتہ جوان اپنی اپنی ریجمنٹس میں واپس جا کر باقی جوانوں کو تربیت دیں گے ۔

فرنٹ لائن عملے کے ٹیسٹ بروقت نہ ہونے پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور این ایچ ایس عملے کے ٹیسٹ میں غلطی کی نشاندہی پر عملے کا ٹیسٹ دوبارہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عملے کو دوبارہ ٹیسٹ کروانے کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے، این ایچ ایس عملے کے ساتھ ساتھ کیئر ہومز اسٹاف کے ٹیسٹ بھی دوبارہ کیے جائیں گے۔

برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے باوجود وائرس کا پھیلاؤ بڑے پیمانے پر جاری ہے اور حکومت نے روزانہ ایک لاکھ ٹیسٹ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ابھی تک حکومت ایک لاکھ ٹیسٹ کا حدف پورا نہیں کر سکی۔

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں