The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں دودھ کی قیمت 80 روپے فی لیٹرمقرر

کراچی: شہرقائد میں ڈیری فارمر، ہول سیلر، ریٹیل ایسوسی ایشن کے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے نتیجے میں دودھ کی قیمت اسی روپے فی لیٹرطے پاگئی۔

کمشنرکراچی، ڈیری فارمر، ہول سیلر، ریٹیل ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس میں دودھ کی قیمت کا تنازعہ حل ہوگیا۔

کامیاب مذاکرات میں دودھ کی قیمت اسی روپے فی لیٹرطے پاگئی۔ کمشنر کے ساتھ ڈیری فارمرایسوسی ایشن کا اجلاس چودہ گھنٹے تک جاری رہا۔

ڈیری فارمز کی جانب سے چوراسی روپے فی لیٹردودھ کی قیمت کا مطالبہ کیا گیا تھا جبکہ انتظامیہ نے بہترروپے کی تجویز دی تھی تاہم درمیان کا راستہ نکال کرقیمت اسی روپے فی لیٹرمقررکردی گئی۔

اس سے قبل دوکانداروں نے انتظامیہ کی اجازت کے بغیر دودھ نوے روپے فروخت کرنا شروع کردیا گیا تھا۔

کامیاب انتظامیہ نے اسی روپے سے زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنیوالے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کی ہدایت جاری کردی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں