اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

دودھ کی قیمت میں بڑے اضافے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیری کیٹل فامرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر اضافے کا مطالبہ کر دیا۔

کمشنر کراچی اور دودھ فروشوں کے درمیان قیمتوں سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں دودھ فروشوں نے پیداواری لاگت کے حساب سےقیمت مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔

ڈیری کیٹل فامرز ایسوسی ایشن نے نمائندوں نے کہا کہ دودھ کی قیمت 50 روپےفی لیٹر اضافہ کیا جائے اور قیمت 250 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے۔

اجلاس میں قیمتوں سے متعلق غور کیا گیا تاہم کوئی حتمی فیصلہ نہ ہوسکا جس کے بعد اجلاس بے نتیجہ ختم کر دیا گیا۔

کمشنر کراچی دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد دودھ کی قیمت کا اعلان کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں