تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ڈیری مافیا بے لگام، دودھ کی فی لیٹر قیمت میں10روپے ازخود اضافہ

کراچی : ڈیری مافیا نے رات گئے فی لیٹر دودھ کی قیمت میں10روپے اضافہ کردیا، ڈیری مافیا نے رات گئے فی لیٹر دودھ کی قیمت میں10روپے اضافہ کردیا۔

بجلی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ڈیری فارمرز کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، سرکاری نرخ سے20روپے زائد میں فروخت ہونے والا دودھ اب 10روپے مزید مہنگا کردیا۔

شہربھر میں دودھ 150 روپے فی لیٹرمیں فروخت کیا جارہا ہے، سب جاننے کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے فی من دودھ کی قیمت میں320روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، کمشنر کراچی نے گزشتہ سال8دسمبر کو دودھ کی قیمت120روپے مقرر کی تھی۔

فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کی مشاورت سے قیمت مقرر کی گئی تھی، دودھ اس سے قبل بھی سرکاری نرخ سے20روپے مہنگا بیچا جارہا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ دودھ کی نیلامی کے دوران مانیٹرنگ کا نظام بھی غیرفعال ہے۔

واضح رہے کہ شہر کراچی میں دودھ کی سرکاری قیمت 120 روپے فی لیٹر مقرر ہے۔ اس کے باوجود شہر میں دکاندار من مانی کرتے ہوئے  دودھ فی لیٹر 140 روپے فروخت کر رہےتھے جس میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔

گزشتہ سال 8 دسمبر کو کمشنر کراچی اقبال میمن نے مشاورت کے بعد شہر میں دودھ کی نئی قیمت 120 روپے فی لیٹر مقرر کی جس کا ‏باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : دودھ کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

یہ فیصلہ کمشنر کراچی کی سربراہی میں قائم جائزہ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ دودھ کی نئی قیمت فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کی مشاورت سے مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا تھا کہ دودھ کی ڈیری فارمرز کی قیمت 105 اور تھوک قیمت 110 روپے فی لیٹر ہوگی۔ سرکاری قیمت ‏کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی،کمشنر اقبال میمن نے ہر 3 ماہ بعد دودھ کی قیمت کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -