ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

دودھ کی قیمتیں بڑھیں گی یا نہیں؟ کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہریوں کےلیے دودھ کی قیمتیں بڑھیں گی یا نہیں اس سلسلے میں کمشنر کراچی کی زیرصدارت اجلاس میں کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنرکراچی کی زیرصدارت دودھ کی قیمتوں سے متعلق اجلاس بےنتیجہ ختم ہوگیا، ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن اور دیگراسٹیک ہولڈرز نے اجلاس میں شرکت کی مگر فریقین قیمتوں کے حوالے سے کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔

ڈیری فارمرز ہول سیلرز اور ریٹیلرز نے دودھ کی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن کا مطالبہ کیا، سیکریٹری ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن شبیر ڈار نے بتایا کہ کمشنر کراچی اجلاس ملتوی کرکے چلے گئے۔

گزشتہ دنوں کراچی کے ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں فوری طور پر 50 روپے فی لیٹر اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے یکم اکتوبر تک قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دودھ کے نئے نرخ سے متعلق شہریوں کےلیے اہم خبر

ڈیری فارمرز کے اس مطالبہ پر کمشنر کراچی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے دودھ کی قیمتوں کا جائزہ لینے اور نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے اجلاس طلب کیا تھا۔

اس سے قبل ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حالیہ سیلاب سے ڈیری سیکٹر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

دودھ کی پیداوار پر آنے والی لاگت میں تقریباً 30 فیصد اضافہ ہوا ہے اور فارمرز اس وقت روزانہ تقریباً 3 ارب روپے کا نقصان برداشت کر رہے ہیں، اس وجہ سے فارمرز کے لیے موجودہ نرخوں پر کاروبار جاری رکھنا ناممکن ہو رہا ہے۔

کراچی: دودھ فی لیٹر کتنا مہنگا ہو رہا ہے؟ کمشنر کا بڑا فیصلہ

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں