پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

کراچی میں دودھ کے تمام نمونے مضر صحت تھے، عدالت میں پیش کردہ لیبارٹری رپورٹ میں انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (01 دسمبر 2025): عدالت میں پیش کردہ ایک لیبارٹری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شہر قائد میں دودھ کے تمام نمونے مضر صحت نکلے۔

سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت جاری ہے، عدالتی حکم پر ممبر معائنہ ٹیم نے دودھ کی کوالٹی سے متعلق رپورٹ پیش کر دی۔

لیبارٹری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف علاقوں سے جمع نمونے اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو بھیجے گئے تھے، دودھ کے وہ تمام نمونے غیر معیاری اور مضر صحت نکلے تھے، دودھ کا کوئی بھی نمونہ انسانی استعمال کے قابل نہیں تھا۔

کراچی نیپا سانحہ: 3 سالہ ابراہیم کو تاحال تلاش نہ کیا جاسکا، عوام مشتعل

سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ نے لیبارٹری رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دے دیا، دریں اثنا کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

قیمتوں کے تعین کے لیے اسٹیک ہولڈرز اجلاس کے بعد 27 نومبر کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیری فارمز 200 روپے، ریٹیلرز 220 روپے فی لیٹر دودھ فروخت کریں گے۔

+ posts

اصغر عمر اے آر وائی نیوز سے بطور کورٹ رپورٹر وابستہ ہیں

اہم ترین

اصغر عمر
اصغر عمر
اصغر عمر اے آر وائی نیوز سے بطور کورٹ رپورٹر وابستہ ہیں

مزید خبریں