کراچی (10 مارچ 2026): حکومت نے غریبوں کی معاشی بحالی کیلیے مستحق خاندانوں کو دودھ دینے والے جانور فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر لائیو اسٹاک سندھ محمد علی ملکانی کی زیرِ صدارت اس حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں صوبائی حکومت نے غربت کے خاتمے اور غریبوں کی معاشی بحالی کیلیے بڑا فیصلہ کیا۔
محمد علی ملکانی نے کہا کہ صوبے بھر میں مستحق خاندانوں کو دودھ دینے والے جانور فراہم کیے جائیں گے، سندھ کے ہر ضلع میں غریبوں کی مدد، بیوہ اور یتیم خاندانوں کو ترجیح دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دودھ اصلی ہے یا نقلی؟ جانیے جانچ کے آسان طریقے
صوبائی وزیر نے کہا کہ پروگرام کا آغاز ابتدائی طور پر تھرپارکر اور بدین کے اضلاع سے کیا جائے گا، پروگرام میں شفافیت ہوگی اور کسی سیاسی یا سماجی سفارش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صرف اصل حق دار اور غریب افراد ہی اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں گے، سروے کی بنیاد پر زیادہ متاثرہ اضلاع اور یونین کونسلز کو ترجیح دی جائے گی۔
محمد علی ملکانی کا کہنا تھا کہ شفافیت یقینی بنانے کیلیے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


