تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

متحدہ عرب امارات: واٹس ایپ پر جعلی پیغامات، تین سال کی سزا اور10 لاکھ درہم جرمانہ

دبئی: متحدہ عرب امارات میں فون کال، واٹس ایپ پر جعلی پیغامات پھیلانے والوں کو تین سال کی سزا اور دس لاکھ درہم جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق اگر آپ کو فون کال یا واٹس ایپ کے ذریعے یہ بتایا جائے کہ آپ نے متحدہ عرب امارات میں کوئی انعام جیتا ہے یا روزگار کا کوئی موقع حاصل کرلیا ہے تو اس پر کوئی جواب نہ دیں۔

متحدہ عرب امارات میں اس طرح کے پیغامات کی بھرمار ہوگئی ہے اور لوگوں کو مختلف جعلی آفرز کے ذریعے بیوقوف بنایا جارہا ہے، اس رجحان نے عجمان کی پولیس کو اس بارے میں آگاہی مہم شروع کرنے پر مجبور کردیا۔

پولیس نے متحدہ عرب امارات میں مقیم افراد کو مذکورہ اعلانات اور دھوکا و فریب پر مبنی ان پیغامات سے خبردار کیا ہے، پولیس کے مطابق یہ سرگرمیاں غیر قانونی ہیں جس پر ایک سے تین سالوں کی جیل، اور 2.5 سے 10 لاکھ درہم کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔

عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اکثر و بیشتر جعلساز فون یا واٹس ایپ پیغام کے ذریعے خود کو کسی کمپنی کا ملازم بتاتے ہیں، اس کے بعد کسی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی یا عوام کو سوپر مارکیٹس کی جانب سے انعام جیتنے کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

جعلسازوں کی جانب سے ایک بڑے سروے کے نام پر لوگوں سے ذاتی معلومات حاصل کرلی جاتی ہیں، جن میں صارف کی آئی ڈی، پاس ورڈ اور کریڈٹ کارڈ نمبر وغیرہ شامل ہوتا ہے۔

متحدہ امارات پولیس نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ اس طرح کے کسی بھی پیغام کا جواب نہ دیا جائے اور نہ ہی اپنی ذاتی معلومات کسی سے شیئر کی جائیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -