تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کرونا لاک ڈاؤن، سڑک کی صفائی کے دوران ڈالرز سے بھرے دو بیگ برآمد

نیویارک: امریکی ریاست ورجینیا کے چھوٹے سے قصبے میں رہنے والے ایک خاندان کو لاک ڈاؤن کے دوران سڑک سے دو بورے ملے جو پیسوں سے بھرے ہوئے تھے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے چھوٹے سے قصبے کیرولین کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والا خاندان قصبے کی صفائی کررہا تھا کہ اس دوران انہیں دو بیگ نظر آئے۔

خاندان کے لوگ دونوں بیگ (بورے) کچرے کے سمجھ کر ان کے پاس پہنچے اور جب انہیں کھول کر دیکھا تو ششدر رہ گئے کیونکہ اُن میں ڈالرز موجود تھے، شہریوں نے انہیں گنا شروع کیا تو وہ 10 لاکھ امریکی ڈالرز تھے۔

رپورٹ کے مطابق خاندان کے بزرگوں نے نیک نیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی حکومت اور سیکیورٹٰ ادارے کے دفتر رابطہ کر کے تمام صورت حال سے آگاہ کیا جس کے بعد پولیس افسر نفری کے ساتھ وہاں پہنچا۔

پولیس کے مطابق نوٹوں کے بیگز کے ساتھ پرچیاں بھی موجود ہیں، جن میں نوٹوں کو ڈپوزٹ کروانے سے متعلق معلومات ہے، مگر اُن سے یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ پیسے کس کے تھے اور انہیں کس بینک اکاؤنٹ میں جمع کروانا ہے۔  ابتدائی طور پر پولیس کو نوٹوں سے متعلق کوئی معلومات نہیں ملی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس ، مقامی انتظامیہ اور مذکورہ خاندان نے پیسوں کے اصل مالکان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -