تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کوروناویکسین کی کروڑویں خوراک، سعودی حاملہ خاتون دوسروں کیلئے مثال بن گئیں

ریاض: سعودی عرب میں مجموعی طور پر ایک کروڑ افراد کو کوروناویکسین لگائی جاچکی ہے جن میں منیرہ نامی وہ حاملہ خاتون ہیں جنہوں نے ویکسین کی کروڑویں خوراک لی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق منیرہ نے کوروناویکسین لگوانے کے بعد اپنے خصوصی پیغام میں دیگر خواتین کو بھی حوصلہ دلایا اور کہا میں حاملہ ہوں لیکن ویکسینیشن میں کسی قسم کی پریشانی پیش نہیں آئی، آپ بھی پہلی فرصت میں بکنگ کرا کر ویکسین لگوائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ماں بننے والی ہوں’ کی خوش میں پہلی فرصت میں ویکسین لگوائی، کورونا وبا کے دوران دیگر حاملہ خواتین کے لیے بھی ویکسینیشن بہت ضروری ہے تاکہ وہ مہلک وبا سے محفوظ رہیں۔

سعودی عرب میں معمولات زندگی مکمل طور پر کب بحال ہوں گے؟ بڑی خبر آگئی

منیرہ نے کہا کہ ویکسین اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ حاملہ خواتین کا مزاحمتی نظام دیگر کے مقابلے میں عموما کمزور ہوتا ہے، حاملہ خواتین ویکسین لگوانے کے معاملے میں تحفظات اور تردد کا شکار ہیں میں نے ان کے منفی خیالات کو توڑا۔ ویکسین اور ویکسینیشن سینٹرز حاملہ خواتین کے لیے بھی محفوظ ہیں۔

ویکسین کی کروڑویں خوراک لینے والی خاتون کا ویڈیو پیغام سعودی وزارت صحت کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود ہے۔ منیرہ کو ویکسین کی کروڑویں خوراک لینے والا کارڈ بھی جاری کردیا گیا۔

Comments

- Advertisement -