تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

غلطی سے حاصل کروڑوں کی حکومتی امداد نوجوان نے جوئے میں ہار دی

جاپان میں ایک شہری نے حکومت کی جانب سے کورونا سپورٹ اسکیم کے تحت غلطی سے حاصل چار کروڑ ین جوئے میں ہار دیے۔

مقامی میڈیا کے مطابق یاما گچی صوبے کے ابو نامی قصبے کے میونسپل حکام کی جانب سے حکومتی اسکیم کے تحت قصبے کے 463 گھرانوں میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے ایک لاکھ ین فی خاندان ادا کیے جانے تھے تاہم میونسپل حکام نے گزشتہ ماہ 8 اپریل کو غلطی سے یہ تمام رقم یعنی 4 کروڑ 63 لاکھ ین ایک 24 سالہ شخص کے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع کرا دیے تھے اور وہ شخص دو ہفتوں تک ہر روز اپنے اکاؤنٹ سے چھ لاکھ ین نکلواتا رہا۔

تاہم میونسپل حکام کو جب اپنی غلطی کا احساس ہوا اور انہوں نے مذکورہ نوجوان سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ اس کے پاس اب یہ رقم موجود نہیں ہے تاہم وہ پولیس سے تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق حکام نے مذکورہ 24 سالہ شخص کے خلاف پانچ کروڑ 10 لاکھ ین کا مقدمہ دائر کیا ہے جس میں قانونی چارہ جوئی کی فیس بھی شامل ہے۔ حکام نے مذکورہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی جس کے وکیل کا پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ان کے موکل نے اپنے سمارٹ فون کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن کسینو سائٹس کے ذریعے امدادی رقم جوئے میں ہار دی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ شخص اکیلا رہتا ہے اور اس سارے معاملے میں اس کے علاوہ کوئی اور شخص ملوث نہیں ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اب حکام کا خیال ہے کہ مقدمہ قائم ہونے کے بعد وہ شخص فرار ہو گیا ہے اور اس سے رابطہ نہیں ہو پارہا ہے۔ تاہم ملزم کے وکیل نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے اس کے موکل کا فون ضبط کر لیا تھا جب اپریل اور مئی میں انہوں نے رضاکارانہ طور پر سوالات کے جواب دیے تھے۔

ابو کے میئر نوریہکو ہانڈا نے قصبے کے باقی رہائشیوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس غلطی پر انتہائی شرمندگی ہے اور یہ کہ ان کا دفتر اس بڑی عوامی رقم کو واپس حاصل کرنے کے لیے پوری کوشش کریں گے۔‘

Comments

- Advertisement -