تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بڑا پروگرام اور لاکھوں روزگار، سعودی ولی عہد نے خوشی کی نوید سنا دی

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پرائیویٹ سیکٹر کے فروغ کیلئے 12 ٹریلین ریال کے ‘شریک’ نامی خصوصی پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی نائب وزیراعظم و وزیردفاع محمد بن سلمان نے ملکی معیشت کی ترقی اور پرائیویٹ سیکٹر کو مزید پروان چڑھانے کے لیے شریک پروگرام کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت قومی معیشت کی پائیدار شرح نمو میں قومی کمپنیوں کی حصہ داری بڑھے گی۔

سعودی عرب میں نجی وسرکاری شعبوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ نجی شعبے ملکی پائیدار معیشت میں شراکت دار ہیں، ہم نئے دور میں قدم رکھنے جارہے ہیں۔

انہوں نے خوشخبری سنائی کہ نئے اقدامات سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے جبکہ 2030 کی آمد تک قومی معیشت میں پرائیویٹ سیکٹر کا حصہ 65 فیصد تک پہنچ جائے گا۔

سعودی ولی عہد کا کہنا ہے کہ شریک پروگرام وژن 2030 کے سلسلے کی ایک کڑی ہے، اس پروگرام کے تحت ملک میں بھاری سرمایہ کاری ہوگی، جبکہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ بھی تین ٹریلین ریال کی سرمایہ کاری کرے گا، اس کے علاوہ بھی بہت سرمایہ کاری پلان کا حصہ ہے، معاشرے کے تمام طبقوں کو فائدہ پہنچائیں گے۔

سعودی عرب میں شریک پروگرام بڑی قومی کمپنیوں کے حوالے سے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس بات کی کوشش کی گئی ہے کہ وژن 2030 کے اقتصادی اہداف کی تکمیل اور لاکھوں شہریوں کو روزگار کی فراہمی یقینی بنایا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -