ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

ملک بھرمیں آج سے معتکفین اللہ کی رضا حاصل کرنے کیلئے اعتکاف میں بیٹھیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آج ملک بھر کی مساجد میں لوگ اعتکاف میں بیٹھیں گے، مساجد میں معتکفین کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، یہ عبادت جہاں روح کی پاکیزگی کا باعث ہیں وہیں خوش نصیبوں کو لیلتہ القدر بھی مل جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالم اسلام کیساتھ پاکستان بھر کی مساجد میں آج بعد نماز عصر معتکفین اعتکاف کریں گے، یہ عبادت فرض کفایہ کا درجہ رکھتی ہے، جو کسی بھی آبادی میں ایک فرد کے کرنے سے پورے محلہ کا فرض ادا ہوجاتا ہے۔

رمضان المبارک کا آخری عشرہ اور اللہ کی رضا اور قربت کے لیے ملک بھر میں اعتکاف کا اہتمام کیا جاتا ہے، رمضان المبارک کاعشرہ مغفرت شروع ہوتے ہی اہل ایمان مساجد اور گھروں میں اللہ کو راضی کرنے کے لیے اعتکاف کرتے ہیں۔

اعتکاف اکیسویں روزے کی مغرب سے چاند رات تک کیا جاتا ہے، اعتکاف کی تنہائی میں مسلمان جہاں دنیاوی کام سے الگ ہوکر رب کائنات کی رضا کیلئے عبادات کرتے ہیں، وہیں روح کی پاکیزگی سے بھی سیراب ہوتے ہیں۔

خالق کائنات کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے عید کا چاند نظر آنے تک عبادات کا یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔

نبی کریم کا فرمان ہے کہ کم از کم محلے کا ایک افراد لازمی اعتکاف کرے کیونکہ اعتکاف کرنے پر اللہ تعالیٰ علاقے پر اپنی برکتیں اور رحمتیں نازل فرماتا ہے۔

رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم باقاعدگی سے اعتکاف میں بیٹھا کرتے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں