تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارتی آسٹرازینیکا ویکسین لگوانے والے لاکھوں افراد رلُ گئے

بھارتی آسٹرازینیکا ویکسین لگوانے والے لاکھوں افراد رلُ گئے، بغیر منظوری ویکسین لگوانا سفری ‏اجازت کے لیے بے سود ثابت ہوا۔

برطانوی اخبار کے مطابق بھارتی آسٹرازینیکا ویکسین لگوانے والوں کو ای یو کووڈ پاسپورٹ نہیں ‏ملے گا۔

یورپ کی نئی ویکسین پاسپورٹ اسکیم نے انڈیا میں تیار آسٹرا زینیکا کی منظوری نہیں دی، ‏ویکسین انڈیا میں تیار ہوئی اور یورپین میڈیسن اتھارٹی نے ابھی تک منظوری نہیں دی جس کی ‏وجہ سے اس ویکسین کو لگوانے والے ای یو کووڈ پاسپورٹ اسکیم کے لیے اہل قرار نہیں دیے ‏گئے۔

برطانیہ میں 50لاکھ افراد کو انڈیا میں تیار کردہ آسٹرازینیکا ویکسین لگائی گئی ہے اور منظوری نہ ‏ہونے کے سبب آسٹرازینیکا والے چھٹیاں منانے یورپ نہیں جاپائیں گے۔

یورپ نےجمعرات کےروزسےڈیجیٹل کووڈپاسپورٹ اسکیم شروع کی ہے جس میں ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ ‏کے حامل افراد یورپ کا سفر کر سکیں گے۔

آسٹرازینیکا سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیامیں تیار ہوئی اور ویکسینیشن کے ابتدائی دنوں کے دوران اسے ‏برطانیہ میں استعمال کی اجازت ملی اور اب تک 50 لاکھ افراد یہ ویکسین لگوا چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -