تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

‘کراچی میں لاکھوں لوگوں نے پی ٹی آئی کے ممبر شپ کارڈ بنوالئے’

کراچی : تحریک انصاف کی ممبر شپ مہم میں لاکھوں لوگوں نے پی ٹی آئی کے ممبر شپ کارڈ بنوالئے ، پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کا ممبر بننا ثابت کرتا ہے کراچی عمران خان کےساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کی 3 روزہ ممبر شپ مہم کا اختتام ہوگیا، مہم میں لاکھوں لوگوں نے پی ٹی آئی کے ممبر شپ کارڈ بنوائے۔

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی جناح ٹاؤن کے ممبر شپ کیمپ گرومندر پہنچے ، اس موقع پر ایم این اےمحمودمولوی اور ایم پی اے جمال صدیقی بھی موجود تھے۔

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کا ممبر بننا ثابت کرتا ہے کراچی عمران خان کےساتھ ہے، قومی موومنٹ اور پیپلزپارٹی کو کراچی مسترد کر چکا ہے، ساری جماعتیں بھی زورلگا لیں ان کوکراچی سےکچھ نہیں ملے گا۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ عوام بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں کراچی بدلنےوالاہے، مئیرکراچی،سندھ حکومت اوروفاق عمران خان کاہوگا، کراچی کےعوام عمران خان کے خلاف ہر سازش کو مسترد کرتے ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے بھی شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے ممبر سازی کیمپس کا دورہ کیا، اورنگی ٹاون میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسد عمرنے کہا جو لوگ کراچی کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں وہ بلا خوف ہمارے ساتھ آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو جعلی جمہوریت کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -