تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

لاک ڈاؤن میں نرمی، لاکھوں ہسپانوی کام پر لوٹ گئے

میڈرد: اسپین کی حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی ہے، جس کے بعد لاکھوں شہری کاموں پر لوٹ گئے ہیں۔

ہسپانوی میڈیا کے مطابق ہسپانوی حکومت نے لاکھوں لوگوں کو کام پر واپس لوٹنے کی اجازت دے دی، لاک ڈاؤن کے بعد پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو کام پر لوٹنے کی اجازت دی گئی ہے۔

صرف میڈرڈ میں 3 لاکھ کے قریب افراد کام پر واپس لوٹے ہیں، ہسپانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ فیکٹری اور تعمیراتی مزدوروں کو بھی کام پر لوٹنے کی اجازت دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اسپین کرونا وائرس سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق کی جا چکی ہے، جب کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 17,756 ہو گئی ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے بھی اسپین تیسرا بڑا ملک ہے۔

کرونا وائرس، اسپین میں‌ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز نے اعلیٰ‌ مثال قائم کردی

اسپین میں وائرس میں مبتلا 64 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ ساڑھے 7 ہزار کے قریب مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اسپین میں اب تک 6 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اسپین وہ یورپی ملک ہے جہاں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹرز کی شرح بھی دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے، اسپین کی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے 15 ہزار ڈاکٹرز اور نرسز کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -