تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کروناوائرس: برطانیہ میں لاکھوں طلبا اسکول جانے لگے

لندن: برطانیہ میں کروناوائرس کے پیش نظر کئی ماہ تک بند رہنے کے بعد اسکول دوبارہ کھلنا شروع ہوگئے اور لاکھوں طلبا نے اپنی پڑھائی کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں لاکھوں طالب علم کئی ماہ کی بندش کے بعد اسکول جانے لگے، اسکولوں میں ایس او پیز متعارف کرا دیئے گئے، جبکہ تعلیمی اداروں کے آغاز اور چھٹی کے مختلف اوقات ہوں گے۔

نئے قوائد وضوابط کے تحت طلبا کو سماجی فاصلے قائم رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے، اسکول میں ہاتھ ملانے اور گلے ملنے پر مکمل طور پر پابندی ہے، خلاف ورزی پر جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔

برطانیہ میں تعلیمی سرگرمیاں آہستہ آہستہ معمول پر آرہی ہیں، تاہم کئی ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ اگر حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کی گئی تو بڑی تعداد میں بچے کرونا کا شکار ہوسکتے ہیں۔

اسکول کھولنے کے فیصلے پر طبی شعبے سے متعلق رکھنے والے ماہرین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا لیکن اس کے باوجود درجنوں تعلیمی ادارے کھول دیے گئے اور درس وتدریس کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -