سانحہ منٰی میں87پاکستانی حجاج شہید ہوئے، منظورالحق -
The news is by your side.

Advertisement

سانحہ منٰی میں87پاکستانی حجاج شہید ہوئے، منظورالحق

اسلام آباد: سانحہ منی میں پاکستانی شہدا کی تعداد ستاسی ہوگئی ہے جبکہ بتیس پاکستانی شہداء کی تدفین سعودی عرب میں کردی گئی ہے۔

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر منظور الحق نے بتایا سانحہ منی میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ستاسی حجاج شہید ہوئے ہیں، بتیس حجاج کی تدفین سعودی عرب میں کردی گئی ہے، سانحہ منی میں لاپتہ ہونے والے سیدو شریف کے رہائشی سراج الدین کی شہادت کی تصدیق بھی ہوگئی ہے اور ان کی تدفین سعودی عرب میں کردی گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق واقعے میں سینتالیس پاکستانی زخمی ہوئے، جن میں سے چالیس کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ سات مکہ اورجدہ کے اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔

منظور الحق نے بتایا کہ نوے پاکستانی حجاج تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے، سانحہ منیٰ میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین کو ڈیتھ سرٹیفیکیٹس کے حصول میں مشکلات کاسامنا ہے، مکہ میں موجود شہدا ء کے لواحقین نے وزیرِاعظم سے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کے جلد اجراء کیلئے اپیل کی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں