اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی آئندہ ماہ ستمبر میں ہوگی۔

احسن محسن اکرام اور منال خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شادی کے کارڈ کی تصویر شیئر کی جس میں بتایا گیا ہے کہ منال احسن کے ساتھ 10 ستمبر بروز جمعہ کے روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔

شادی کے کارڈ کی تصویر اداکار کی جانب سے کچھ دیر قبل شیئر کی گئی جو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہیں۔

دوسری جانب کارڈ کی تصویر منظرعام پر آتے ہی مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے جوڑے کو مبارک بادیں دینے کا سسلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی رواں برس مئی میں بات پکی ہوئی تھی جبکہ دونوں کی منگنی جون میں ہوئی تھی جس کا تذکرہ کافی عرصہ تک زبان زدِعام تھا۔

اداکارہ منال ایمن خان کی جڑواں بہن ہیں، ایمن نے بھی اداکار منیب بٹ سے شادی کی اور ان کی ننھی بیٹی بھی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں