The news is by your side.

Advertisement

’جس میں کار ہے وہ بتادو‘ منال خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’جیتو پاکستان‘ کے سحر میں اداکارہ منال خان بھی مبتلا ہوگئیں۔

’جیتو پاکستان‘ میں اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کی جانب سے انعامات کی برسات کی جاتی ہے، شہریوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ پروگرام میں شرکت کرکے کار اور دیگر قیمتی تحائف جیت سکیں۔

اب اداکارہ منال خان بھی ’گیم شو‘ کے سحر میں مبتلا ہوگئیں اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

منال خان نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ’جس میں کار ہے مجھے وہ بتا دو، مجھے کار کا بہت شوق ہے، کار دے دیں پلیز، میں کار کی وجہ سے آئی ہوں۔‘

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’یہ بہت ہی دلچسپ ہے، آپ دیکھیے میں کوشش کررہی ہوں، یہ ویڈیو خاص طور پر میرے اسنیک ویڈیو فالوورز کے لیے بنائی ہے۔

منال نے بتایا کہ ان کے اسنیک ویڈیو پر فالوورز کی تعداد دو لاکھ ہوچکی ہے، اداکارہ نے آخر میں مداحوں سے پوچھا کہ ’کیا آپ کو بھی کار بہت شوق ہے۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ منال خان بھی گیم شو جیتو پاکستان میں شرکت کرچکی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں