تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

’تم ہمیشہ میرے ساتھ رہو گے‘ منال کا شوہر کیلیے محبت بھرا پیغام

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ منال خان نے شوہر احسن محسن اکرام کے نام محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔

اداکارہ منال خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوہر احسن محسن کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

منال خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شوہر کے نام پیغام بھی لکھا۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’اس دنیا میں صرف ایک ہی خوشی ہے، محبت کرنا اور پیار کرنا اور آپ نے مجھے اتنا پیار دیا ہے کہ جب میں آپ کے ساتھ ہوں تو مجھے سب سے زیادہ خوشی محسوس ہوتی ہے۔‘

منال نے لکھا کہ ’تم ہمیشہ میرے رہو گے، میرے آخری دن تک، میں تم سے محبت کرتی رہوں گی۔‘

اداکارہ نے چار گھنٹے قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداحوں نے دیکھا اور مداح اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -