تازہ ترین

’ایک گہری محبت‘ منال خان کی شوہر کے ساتھ تصویر وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے شوہر احسن محسن اکرام کے ساتھ نئی تصویر شیئر کردی۔

اداکارہ منال خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر منال خان نے شوہر کے ساتھ نئی تصویر شیئر کی جس میں دونوں سیلفی لیتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منال خان نے سیاہ رنگ کا لباس پہن رکھا ہے جبکہ احسن محسن اکرام نے نیلی رنگ کی شرٹ زیب تن کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’اندر جھانکیں آپ کو ایک گہری محبت ملے گی وہ قسم جو صرف اوپر سے آتی ہے۔‘

منال نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)

واضح رہے کہ منال خان اور ایمن خان نے چند روز قبل اپنی سالگرہ منائی تھی، منال خان سالگرہ کے دن اپنے مرحوم والد کی یاد آگئی تھی اور انہوں نے والد کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)

انہوں نے لکھا تھا کہ ’چاند! سالگرہ مبارک، میں آپ اور آواز کی کمی مجھے شدت سے محسوس ہوتی ہے‘۔ منال نے لکھا تھا کہ ’آپ کے بغیر کچھ بھی مکمل نہیں ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)

اداکارہ کی اس پوسٹ پر صارفین نے اُن کے والد کی مغفرت بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی تھی۔

Comments

- Advertisement -